ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے“ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” نامی جدید موبائل ایپ متعارف کرادی ہے، جس کے ذریعے صارفین خود اپنے بجلی کے میٹر کی تصویر کھینچ کر محکمہ کو بھیج سکیں گے۔
یہ قدم بلوں میں شفافیت اور اوور بلنگ کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نگرانی میں وزارتِ توانائی نے یہ ایپ “اڑان پاکستان” پروگرام کے تحت لانچ کی، جسے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔
ایپ کے ذریعے صارفین کی میٹر ریڈنگ براہِ راست سرکاری سسٹم تک پہنچے گی، جس سے انسانی غلطی یا ہیرا پھیری کا امکان ختم ہو جائے گا اور بھاری یا اضافی بلوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔
ایپ استعمال کرنے کا طریقہ کار:
1. اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور، اور آئی فون صارفین ایپ اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
2. ایپ میں اپناالیکٹریسٹی کنزیومر آئی ڈی درج کر کے اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔
3. بل پر دی گئی میٹر ریڈنگ کی تاریخ پر اپنے میٹر کی واضح تصویر لیں۔
4. تصویر مقررہ وقت سے پہلے ایپ پر اپ لوڈ کریں تاکہ بل درست ریڈنگ کے مطابق تیار ہو۔
یہ ایپ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے اور عوام کو بجلی کے بلوں میں شفافیت، وقت کی بچت اور اعتماد فراہم کرے گی۔