ویب ڈیسک: پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا، جو کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ ماحول قائم کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔
اس تقریب میں پاکستان کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ وقت گزارا اور خوبصورت یادیں بنائیں۔
عشائیے میں پاکستانی کھانوں کی مختلف اقسام پیش کی گئیں، جنہیں تمام کھلاڑیوں نے خوب لطف اندوز ہو کر تناول کیا۔ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی خاص طور پر تعریف کی اور ان کے ذائقے کو بے حد سراہا۔
Captain of Pakistan’s ODI team, Shaheen Shah Afridi, hosted a dinner in Islamabad for the visiting Sri Lankan and Zimbabwean players. Members of the Pakistan cricket team were also present at the event. pic.twitter.com/Lud0Jtkm9y
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 15, 2025
یہ دوستانہ محفل کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت اور تعلقات کے استحکام میں معاون ثابت ہوئی۔