تیسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: تیسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ آخری ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ نسیم شاہ ، صائم ایوب ، ابرار احمد اور محمد نواز کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ حسیب اللہ ،فیصل اکرم اور فہیم اشرف کو آخری ون ڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی آخری ون ڈے میں واپسی ہوئی ہے۔

 آخری ون ڈے میں سری لنکن ٹیم میں بھی 4 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمارہیں، اس لیے اُن کی جگہ کوشال مینڈس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

شاہین آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہوتی ہے۔ سری لنکا کو کم ٹوٹل پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Watch Live Public News