ویب ڈیسک: سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں دونوں ٹیموں کے کوچز اور دوروں کی نگرانی شامل ہوگی، اور وہ ان ٹیموں کے ہمراہ بیرونِ ملک دوروں پر بھی جائیں گے۔
سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ان ٹیموں کے ساتھ موجود رہیں گے اور اپنی رہنمائی فراہم کریں گے۔