"سعودی عرب نے حج 2026 کیلئے طبی شرائط سخت کر دیں، بیمار عازمین پر پابندیاں"

کیپشن: "سعودی عرب نے حج 2026 کیلئے طبی شرائط سخت کر دیں، بیمار عازمین پر پابندیاں"

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے طبی شرائط سخت کر دیں ہیں، جس کے نتیجے میں حج نہ کرنے والے عازمین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت صحت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن کے تحت گردوں کے مریض، ڈائیلاسز لینے والے، پھیپھڑوں اور جگر کی بیماریوں کے شکار افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ، شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یادداشت، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار اور کینسر کے مریضوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب سے واپس بھیجا جائے گا اور ان کے اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سعودی حکام نے مزید بتایا کہ حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسران عازمین کی صحت کی تصدیق کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ صرف صحت مند افراد ہی حج پر روانہ ہوں۔

Watch Live Public News