(ویب ڈیسک ) وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی سنگل بنچز میں کیسز کی سماعت کریں گے۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2 رکنی بنچ بھی آئینی مقدمات کی سماعت کرے گا۔
جاری کازلسٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے۔