ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔ دو مزید ممبران اسمبلی نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صبیحہ صدیق اور تقدیس گیلانی نے تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دونوں خواتین ممبران مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔
پیپلز پارٹی نے تحریک اعتماد میں 40 سے زائد ممبران کی حمایت کا دعوی کی ہے۔ بڑی تعداد میں ممبران اسمبلی مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔ باقی ماندہ ارکان آج رات تک مظفرآباد پہنچ جائیں گے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی۔ نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری منگل 18 نومبر کو ہوگی۔
تقدیس گیلانی کا موقف دینے سے گریز، کہا پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی خبروں پر تبصرہ نہیں کرسکتی۔