(ویب ڈیسک ) برازیل کی معروف فٹنس انفلوئنسر ڈیانا ایریاز مبینہ طور پر اپنے ہائی رائز اپارٹمنٹ سے گرکر جاں بحق ہوگئیں ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ڈیانا ایریاز کے انسٹاگرام پر2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے،ان کی لاش ریو ڈی جنیرو میں واقع بلند عمارت کے باہر سے ملی۔
اس واقعے سے پہلے امدای حکام ڈیانا ایریاز کی رہائش گاہ پر بلایا گیا تھا ، جہاں ان کے جسم پر متعدد زخم موجود تھے۔امدای حکام نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہ بغیر باضابطہ ڈسچارج ہوئے اسپتال سے چلی گئی تھیں۔
حکام نے انفلوئنسر کی موت سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔
خیال رہے کہ ڈیانا ایریاز برازیل کی فٹنس کمیونٹی کافی مشہور تھیں اور وہ سوشل میڈیا پر ورک آؤٹ روٹین، لائف اسٹائل ٹپس اور باڈی بلڈنگ سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی تھیں۔