پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

(ویب ڈیسک ) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز پر   آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کو 55 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔مہمان ٹیم کی جانب سے  پاتھم نسانکا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سدیرا سمراوکرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ  کپتان کوشل مینڈس نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف  نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سےمحمد رضوان 61 رنز جبکہ حسین طلعت 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔محمد رضوان کی سیریز میں مسلسل دوسری ناقابل شکست ففٹی مکمل کی۔  فخر زمان 55 اور بابر اعظم 34 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے جبکہ سلمان علی آغا نے  6 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے وانڈرسائے نے 3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  تھیکشنا 1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News