سائنسدانوں کی بڑی کامیابی, کافی کا بچا ہوا کچرا اب بنے گا قیمتی ایندھن

 سائنسدانوں کی بڑی کامیابی, کافی کا بچا ہوا کچرا اب بنے گا قیمتی ایندھن
کیپشن:  سائنسدانوں کی بڑی کامیابی, کافی کا بچا ہوا کچرا اب بنے گا قیمتی ایندھن

ویب ڈیسک: استعمال شدہ کافی کے بچے ہوئے ذرات اب محض کچرا نہیں رہیں گے بلکہ ان سے قابلِ تجدید ایندھن اور مفید صنعتی کیمیائی مادے بھی تیار کیے جا سکیں گے۔

اسپین کی یونیورسٹی روویرا آئی ورجیلی کے محققین نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے استعمال شدہ کافی کے ذرات سے تیل حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ باقی ماندہ مواد کو بھی صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے ’’بائیو ماس اینڈ بائیو انرجی‘‘ میں شائع ہوئے ہیں۔ محققین کے مطابق استعمال شدہ کافی کے ذرات میں تقریباً 15 فیصد چکنائی موجود ہوتی ہے، جسے بائیو ڈیزل سمیت قابلِ تجدید ایندھن کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ میٹرک ٹن کافی پیدا ہوتی ہے، تاہم اس کا بڑا حصہ استعمال کے بعد فضلے کی صورت میں پھینک دیا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کافی کے فضلے کو کارآمد صنعتی وسائل میں تبدیل کرنے، ماحول دوست توانائی پیدا کرنے اور فضلے میں کمی لانے کے نئے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔

 

Watch Live Public News