پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 اکتوبر 2021
آج تک کبھی بھی پٹرول کی قیمت میں اتنااضافہ نہیں ہوا،وزیراعظم نےوزارت کی جانب سےبھیجی گئی سمری سے دگنا اضافہ کیا،رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو،کہاعوام اس مہنگائی کے خلاف سڑکوں پرنکلیں اوراس ظلم کےخلاف اپنی آوازاونچی کریں،اب پی ڈی ایم کولانگ مارچ کی کال دینی چاہیے،عوام ان کی کال پر لبیک کہےگی،عظمیٰ بخاری کہتی ہیں عمران خان ہمیں سائیکل کی مثالیں دیتےتھے،آج انہوں نےخودپٹرول کی قیمت میں 10 روپےفی لٹراضافہ کردیا دو وقت کی روٹی کمانے والوں کی سانسیں بھی بند کرنے کا مشن، یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان،مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں109 روپے فی کلو تک اضافہ ،کوکنگ آئل کی قیمتیں 465 روپےفی5لیٹر تک بڑھادی گئیں،صابن ، شیمپو سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی مہنگائی کے مارے شہریوں کو بجلی کاجھٹکا،بجلی ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سیخ پا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کاکہناہےکہ پہلے ہی ہر چیزمہنگی ہے،اضافے سے مہنگائی کانیاطوفان آئےگا،آمدن میں اضافہ نہیں ہوا، قیمتیں ایک ماہ میں 2،2بار بڑھائی جا رہی ہیں، حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے حکومت نے مہنگائی کی آگ پرپٹرول پھیک دیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے فی لٹرتک اضافہ،پٹرول 10 روپے 49 پیسے مہنگا،نئی قیمت137 روپے 79 پیسے فی لٹرہوگئی،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی، 134 روپے 48 پیسے فی لٹر میں فروخت،لائٹ ڈیزل 8 روپے 84 پیسےجبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔