لاہور میں بڑا اکٹھ، آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ آج ہوگا

لاہور میں بڑا اکٹھ، آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ آج ہوگا

(ویب ڈیسک ) لاہور میں آج چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، صدر مملکت آصف زرداری  اورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  آج   لاہور میں نواز شریف سے ملاقات  کریں گے ،جس میں آئینی ترمیم  پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا مسودہ مشترکہ ہوگا، دونوں جماعتیں اپنا مشترکہ مسودہ آج ن لیگ کے قائد نواز شریف کے حوالے کریں گی۔

ذرائع کے مطابق   آج رات جاتی امراء میں ڈنر پر ن لیگ کو مشترکہ مسودہ پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

گزشتہ روز  کراچی میں طویل ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان میں آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا تھا جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ  آئینی ترامیم کے مسودے پر پی پی اور ہمارا اتفاق ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف سے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کی قیادت سے بھی ملوں گا، پوری کوشش ہوگی ایوان میں متفقہ ترمیم پیش کی جائے۔کوشش ہےپاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بھی نئے مسودے پرقائل کروں۔

ایک سوال  کے جواب میں سربراہ  جے یو آئی کا کہنا تھا جو مسودہ پہلے مستردکیا اُسے آج بھی مستردکرتےہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ   مولانا فضل الرحمان، نواز شریف سے مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   پی پی پی  اور جے یو آئی  ایک پیج پر ہیں،ہمارااور مولاناصاحب کا سےپراناسیاسی تعلق ہےجو آگے بھی برقرار رہے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آج جو اتفاق رائے ہوا ہے کوشش ہو گی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے اور پرامید ہوں کی جے یوآئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوا ہے بل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا، ہم سب کا مقصد اور فوکس کسی مخصوص شخص کیلئے نہیں اور نہ ٹائمنگ کا ہے، ہم نے عوام کےمسائل کا حل نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد آئین سازی غیر متنازع طریقے سے کرنا ہے، امید کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کیلئے نہیں، ملک کے مفاد کیلئے اتفاق رائے کریں گی۔

Watch Live Public News