پیٹرول کی قیمت میں 5.66روپے فی لیٹر کی بڑی کمی

پیٹرول کی قیمت میں 5.66روپے فی لیٹر کی بڑی کمی
کیپشن: پیٹرول کی قیمت میں 5.66روپے فی لیٹر کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5روپے66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی  نئی قیمت263   روپے2 پیسے   فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیزل کی  قیمت میں  ایک روپیہ 39پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت275 روپے42 پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے74 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت  162 روپے76پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی  کا تیل 3روپے 26پیسے فی لیٹر سستا 181 روپے71پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News