ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی

ویب ڈیسک:  ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی  ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہوگئی۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہوئی ہے۔   ہیلیون پاکستان لمیٹڈ ایک عالمی دواساز کمپنی ہے جو صحت و بہبود کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ دواساز صنعت ملکی معیشت میں استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔

آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کر رہا ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس، عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ برطانوی ہائی کمیشن میں حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں پیش کی گئی۔ دواساز صنعت کی سرمایہ کاری سےپاکستان میں روزگار کے 6,600 سے زائد نئے مواقع پیداہو ئے۔

ایس آئی ایف سی عالمی اقتصادی تعلقات میں استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کار رہا ہے۔

Watch Live Public News