افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پرپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پرپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب
کیپشن: افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پرپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

ویب ڈیسک: نام نہاد امارات اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے۔ بھارت اپنے مفاد کیلئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو  استعمال کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپگینڈا خبریں پیش کر رہا ہے۔  15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کی جانب سے قبضے میں لینے کا جھوٹا پراپیگنڈا افغان ترجمان ذبیح اللہ نے کیا۔ ایکس اکاؤنٹ سے جھوٹے اور بے بنیاد بیان کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے خوب اچھالا۔ فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ سے پردہ اٹھایا کہ روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔

ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ذبیح اللہ نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کے حوالے سے بھی بیان جاری کیا۔ بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پراپیگنڈا کیا۔ افغان دوستی گیٹ کوافغاستان کی طرف افغان طالبان کی جانب سے آئی ای ڈی لگا کر اڑیا گیا۔ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بھارتی اور افغان میڈیا کی جانب سے کابل میں بم دھماکے کو بھی آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا گیا۔   کابل میں یہ دھماکہ پاک فوج کی جانب سے precision strikes  کے نتیجے میں ہوا ۔

بھارت کا گودی میڈیا اپنے  مذموم عزائم کیلئے  فیک اور  اے آئی کے ذریعے جعلی  ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔ گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری  عادل داوڑ کو بھی شہید پاکستانی فوجی قرار دیا۔ شہری عادل داوڑ نے ویڈیو  پیغام میں خود  تمام جھوٹے دعوؤں کو رد کیا۔ یہ چار بڑے جھوٹ اس بات کا ثبوت ہیں کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان اب بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈا دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا اس وقت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا ترجمان بن چکا ہے۔ گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور منظم پروپیگنڈا  کیلئے حقائق کو مسخ  کرنے کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے پروپیگنڈا کا جواب شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ دیا ہے۔ معرکہ حق کے دوران بھی پاکستان نے بھارتی پروپگینڈا کا مقابلہ عالمی سطح پر شواہد کے ساتھ کیا۔ پاکستان اس وقت بھی افغان جارحیت کے دوران شواہد کے ساتھ حقائق پیش کر رہا ہے۔  پاک فوج نے طالبان اور فتنتہ الخوارج کے بھارت کے ساتھ  مشترکہ مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

Watch Live Public News