لاہور: مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز 

لاہور: مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز 
کیپشن: لاہور: مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز 

ویب ڈیسک: مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ساڑھے چار ہزار رہنماؤں اور سرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ ساڑھے چار ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دی گئیں۔ تمام افسران کو فوری مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہیں۔ شیخوپورہ ڈویژن سے ساڑھے تین سو کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرستیں آر پی او شیخوپورہ کو دی گئی ہیں۔ ساہیوال ڈویژن سے 3 سو 30 اور گوجرانوالہ ڈویژن کی 450 سرکردہ رکن کی فہرستیں دی گئی ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد ریجن کی 430 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Watch Live Public News