انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 11 کارکنان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 11 کارکنان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
کیپشن: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 11 کارکنان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

ویب ڈیسک: مذہبی جماعت کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، تحریک لبیک کے 11 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے ملزمان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمان پر پولیس اہکاروں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان میں محمد طارق ، شاہد علی ، جہانگیر بابر ، علی رضا سمیت دیگر شامل ہیں۔

Watch Live Public News