آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال اور سپلائی معطل کرنے کی دھمکی

آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال اور سپلائی معطل کرنے کی دھمکی
کیپشن: آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال اور سپلائی معطل کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور سپلائی معطل کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ آٹومیشن سسٹم تمام مسائل کی جڑ ہے، جس کے ذریعے چوری اور کرپشن ہو رہی ہے۔

عبداللہ آفریدی نے الزام لگایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کمرشل لوڈنگ کے نام پر ٹھیکیداروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹومیشن کے ذریعے مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے جبکہ آئل کنٹریکٹرز سے ایڈوانس ٹیکس پہلے ہی کاٹا جاتا ہے۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ تیل کمپنیوں کے مبینہ مظالم کا نوٹس لیں اور فوری اصلاحی اقدامات کریں۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور سپلائی معطل کر دی جائے گی۔

Watch Live Public News