ویب ڈیسک: روٹھوں کو منانے کا مشن، پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ پی پی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج سہ پہر اسلام آباد میں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے وفد تشکیل دے دیا۔ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن وفد میں شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کے پنجاب سے متعلقہ شکایات اور تحفظات پر بات ہو گی۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل اور حل پر بات چیت ہو گی۔ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ پر ہونے والی پیش رفت پر غور ہو گا۔ پی پی اور ن لیگ میں پنجاب بارے طے شدہ نکات پر پیش رفت پر بات ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر، وزیراعظم کی ملاقات میں پنجاب کے ایشوز پر بات چیت کا فیصلہ ہوا تھا۔ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں نظرانداز کئے جانے پر تحفظات ہیں۔ پی پی کو پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔ وزیراعظم نے پنجاب میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔