پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ون ڈے میچز کے ٹکٹس کی قیمت کیا؟

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ون ڈے میچز کے ٹکٹس کی قیمت کیا؟

ویب ڈیسک: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ون ڈے سیریز کے میچز کی ٹکٹ کی  کم سے کم قیمت 400 روپے رکھی گئی۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی، اقبال اسٹیڈیم میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 600 روپے رکھی گئی۔ 

وی آئی پی گراؤنڈ فلور کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی گئی، تین ون ڈے میچز چار، چھ اور آٹھ نومبر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 


 

Watch Live Public News