توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کی جانب سے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا۔

سینئر اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے حکمنامہ جاری کیا،  تحریری حکم نامہ کے مطابق آج ملزمان کے وکیل سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیئے۔

پراسکیوشن کی جانب سے جوابی دلائل کے لئے مناسب وقت مانگا گیا، بشریٰ بی بی کی جانب سے جیل میں سہولیات کے حوالے سے بھی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے جیل حکام کو دو دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

Watch Live Public News