مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے،وزیرداخلہ  محسن نقوی

مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے،وزیرداخلہ  محسن نقوی

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کارروائی صرف پرتشددمظاہرین کے خلاف کی گئی، مظاہرین سے کہاگیا کہ آپ واپس چلے جائیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ  اور وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ   مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے،ہر دفعہ مظاہرین کی شرائط میں اضافہ ہوتا رہا،کارروائی صرف پرتشددمظاہرین کے خلاف کی گئی، مظاہرین سے کہاگیا کہ آپ واپس چلے جائیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ   مظاہرین عام شہریوں کو ہراساں کر رہے تھے، پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ،ہتھیاروں کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،علما ءکل  ہمارے ساتھ فلسطین ہونے  والی جنگ بندی پر اظہار تشکر منائیں گے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ  پاکستان نے فلسطین کا معاملہ ہر عالمی فورم پر لڑا، احتجاج کے نام پر تشدد کارروائیاں کی گئیں،پاکستان نے  ہر سطح پر فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا، جنگ بندی معاہدے پرفلسطینی سجدہ ریز ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے،لندن،اٹلی،برطانیہ  میں احتجاج کے دوران ایک گملا نہیں ٹوٹا، احتجاج کرنے والوں نے پولیس انسپکٹر کو شہید کیا، احتجاج میں جدید ہتھیار،خنجر اور  چاقو اٹھائے لوگ شریک   ہوئے۔

وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے کہا کہ  فلسطین  کے لیے پاکستان کے عوام اور دنیا بھر سے لوگ احتجاج کر رہے تھے،فلسطین    کامسئلہ حل   کرنے میں وزیراعظم نےاہم کردارادا کیا، عوام  کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News