روپے کی قدر میں اضافہ ، امریکی ڈالر کی قیمت گر گئی

 روپے کی قدر میں اضافہ ، امریکی ڈالر کی قیمت گر گئی

ویب ڈیسک:انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 281 روپے 12پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر ایک پیسے بڑھ کر 281روپے 13پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

کاروباری دن کے کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 15پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News