یمن کے حوثیوں   کی  فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق 

یمن کے حوثیوں   کی  فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق 

(ویب ڈیسک ) یمن کے حوثیوں   کی جانب سے   فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق  کردی گئی۔

حوثیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  محمد عبدالکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا اور اسے اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔

میجر جنرل محمد عبدالکریم  الغماری کے ساتھ  ان کا بیٹا حسین الغماری اور متعدد ساتھی بھی شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ اگست میں اسرائیلی فضائیہ نے حوثیوں کے اعلیٰ فوجی و حکومتی رہنما بشمول چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور حوثی حکومت کے وزیر اعظم کو نشانہ بنایاتھا۔

Watch Live Public News