ویب ڈیسک: سکولوں میں موسم سر ما کے اوقات کار کا نفاذ کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کر دی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سکولوں میں موسم سر ما کے اوقات کار کے حوالے سےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، نئے اوقات کار کے حوالے سے تمام نوٹیفکیشن جعلی ہیں۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹی فکیشن جلدجاری کیا جائیگا۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ا سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے،یہ اوقات 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔
نئے اوقات کار کے تحت لڑکوں کےسنگل شفٹ والےا سکول صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے (پیر سے جمعرات تک)، جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ والے لڑکیوں کے سکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک (پیر سے جمعرات تک)، جمعہ کے دن سکول 12:15 بجے بند ہو جائیں گے۔ ڈبل شفٹ لڑکوں کے اسکول کی پہلی شفٹ 8:45 سے دوپہر 12:45 تک ہوگی (پیر تا جمعرات)، جمعہ کو 12:30 بجے تک۔
دوپہر/شام کی شفٹ 1:00 دوپہر سے 5:00 شام (پیر تا جمعرات) جبکہ جمعہ کو 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک ہوگی۔لڑکیوں کےا سکول کی صبح کی شفٹ 8:30 صبح سے 12:30 دوپہر (پیر تا جمعرات)، جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی جبکہ دوپہر کی شفٹ 12:45 سے 4:45 شام (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 1:45 بجے سے 4:45 شام تک ہوگی۔