روہت شرما اور ویرات کوہلی نے پاکستانی نوجوان کی خواہش پوری کردی

 روہت شرما اور ویرات کوہلی نے پاکستانی نوجوان کی خواہش پوری کردی

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک پاکستانی مداح کے ساتھ  ایسا سلوک کیا کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت کرکٹ فینز کے دل جیت لئے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔ 

بھارتی ٹیم جمعرات کی صبح آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پرتھ پہنچی تھی۔ ہوٹل کے باہر موجود شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ ان میں کراچی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ساحل بھی شامل تھا، جو خاص طور پر روہت شرما سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔

ساحل نے بتایا کہ وہ اس سے قبل ویرات کوہلی سے ایک بار مل چکا ہے، اور اس بار وہ روہت سے آٹوگراف لینے کا خواہش مند تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوہلی ہوٹل سے باہر آتے ہیں تو ساحل ان سے آٹوگراف کی درخواست کرتا ہے۔ کوہلی نے نہ صرف مسکرا کر اس کی بات سنی بلکہ اس کے رائل چیلنجرز بینگلور (RCB) کی جرسی پر دستخط بھی کیے جبکہ روہت شرما نے بھی آٹوگراف دیا اور تصویر بنوائی۔

یہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر لی۔ شائقین نے دونوں بھارتی کھلاڑیوں کے اس مثبت اور دوستی بھرے رویے کو سراہا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔

مداحوں نے تبصرہ کیا کہ کھیل ہمیشہ لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اس کی بہترین مثال ہے۔

Watch Live Public News