مودی سرکار کی ہٹ دھرمی:سکھ یاتریوں کو باباگورونانک کی برسی پر آنے کی اجازت نہ ملی

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی:سکھ یاتریوں کو باباگورونانک کی برسی پر آنے کی اجازت نہ ملی
کیپشن: مودی سرکار کی ہٹ دھرمی:سکھ یاتریوں کو باباگورونانک کی برسی پر آنے کی اجازت نہ ملی

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوسکی۔ سکھ یاتریوں کو ایک مرتبہ پھرپاکستان آنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔ 

پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ، اٹاری بارڈر اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔

البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔ 

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

Watch Live Public News