ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست، شاہد آفریدی نے شاہین سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست، شاہد آفریدی نے شاہین سے بڑا مطالبہ کر دیا
کیپشن: ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست، شاہد آفریدی نے شاہین سے بڑا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا، کہا مجھے شاہین سے رنز نہیں وکٹیں چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے میچ میں بھارت سے میچ ہارنے پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق کھلاڑی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ایسے میں سابق کپتان شاید آفریدی نے اپنے داماد اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیٹنگ کی بجائے اپنا فوکس بولنگ پر کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ شاہین وکٹیں لیں اور ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کرے۔

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کو اتنا پتا ہونا چاہیے کہ نیا گیند آگے کرنا ہے، انہیں مائنڈ گیم وہاں پر کھیلنا چاہیے تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے صائم ایوب سے بولنگ نہیں رنز چاہئیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 128 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کلدیپ یادیو کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Watch Live Public News