ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے صارفین کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں دو بیٹیاں اپنے والد کے آخری لمحات کے دوران وی لاگ بناتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا، لیکن اس موقع پر بیٹیاں کیمرے کے سامنے موجود رہیں اور ناصرف غیر سنجیدہ رویہ اپنایا بلکہ اپنے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کرنے کی اپیل بھی کرتی رہیں۔
یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے۔ متعدد صارفین نے اس عمل کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی دوڑ نے انسانی اقدار اور جذبات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ والد کے آخری لمحات انتہائی حساس اور دکھ بھری گھڑیاں ہوتی ہیں لیکن اس موقع کو وی لاگ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویے نہ صرف خاندانی رشتوں کی اہمیت کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں منفی مثال بھی قائم کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے غیر اخلاقی مواد کو پلیٹ فارمز پر سختی سے روکا جانا چاہیے تاکہ انسانی رشتوں اور جذبات کی پامالی کا سلسلہ بند ہو سکے۔
اطہر سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بے حسی کی انتہا دیکھ کر دل دہل گیا، یہ سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ ہے کہ بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا۔
بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا!! سوشل میڈیا کی ہوس،ڈالرز کی لالچ،،، انسانیت بیچ ڈالی!بے حسی کی انتہا۔۔۔ دیکھ کر دل دہل گیا! pic.twitter.com/Pq3EWTwOKb
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 14, 2025
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دن بدن معاشرہ بگڑتا جا رہا ہے، وہ وہ چیزیں سوشل میڈیا پر لائی جا رہی ہیں جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا، نئے اور کم پڑھے لکھے یوٹیوبرز نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں، لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ بغیر محنت کیے، الٹی سیدھی باتیں کر کے، اسے وی لاگ کا نام دے کر آپ لاکھوں کما سکتے ہیں۔
دن بدن معاشرہ بگڑتا جا رہا ہے، وہ وہ چیزیں سوشل میڈیا پر لائی جا رہی ہیں جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا، نئے اور کم پڑھے لکھے یوٹیوبرز نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں، لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ بغیر محنت کئے، الٹی سیدھی باتیں کر کے، اسے وی لاگ کا نام دیکر آپ لاکھوں کما سکتے ہیں،… https://t.co/4jJAoxhfF3
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 14, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اپنے باپ کی آخری ساعتوں کو لائکس اور ویوز کے لیے نمائش بنانا انسانیت کی اعلیٰ عظمت پر ایک خراش ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ غم میں بھی وقار کا حق ہوتا ہے۔
اپنے باپ کی آخری ساعتوں کو لائکس اور ویوز کے لیے نمائش بنانا انسانیت کی اعلیٰ عظمت پر ایک خراش ہے — غم میں بھی وقار کا حق ہوتا ہے۔ https://t.co/b8yiWTKBLM
— Hyper|RogueX ™ (@SidzahlatTalha) September 14, 2025
جہاں کئی صارفین ان کے وی لاگ پر تنقید کرتے اور یوٹیوبر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے غربت کی وجہ سے ایسا کیا۔
ایک ایکس صارف نے کہا کہ پہلے غربت کو الزام دو، پھر انہیں۔ بے شک انہوں نے غلط کام کیا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے وہ بہت ہی بری زندگی گزار رہے ہیں۔
First blame poverty then them. Off course they did wrong thing but seems like they are living a very very bad life.
— John R Elia (@Shah4Resistance) September 14, 2025