(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا کہ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا، ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کوسیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا، ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا حوالہ واپس لے لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی حاصل رہے گی، ججز کوسیکیورٹی صدارتی آرڈر نمبر 7 کے مطابق دی جائے گی تاہم ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت کور نہیں ہوتیں۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی ان کے سابقہ منصب کی حساس نوعیت کے باعث ہے،سابقہ منصب کی حساسیت اورسیکیورٹی خدشات تاحال موجود ہیں۔