میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر الزامات ثابت، بھارت ملوث نکلا

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر الزامات ثابت، بھارت ملوث نکلا

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے پی سی بی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ  کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے, اے سی سی نے میچ ریفری اینڈ پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں.

ذرائع ابلاغ کے مطابق اے سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے جان بوجھ کر ہاتھ ملانے سے روکا۔

ریفری نے بھارت کے ساتھ مل کر کام کیا، میچ ریفری نے ٹاس کے وقت سلمان آغا کو مائیک بند کرکے بات سننے کا کہا، میچ ریفری نے جان بوجھ کر ہاتھ ملانے سے روکا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری کو ایشیا کپ سے باہر نہیں کرے گا، پاکستان کے میچز سے باہر کئے جانے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے شرط رکھ دی اور واضح کیا اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔

Watch Live Public News