(ویب ڈیسک ) آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر ویوین کنگما پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق ویوین کنگما کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے۔ان پر پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو گا۔ویوین کنگما نے ریکریئشنل منشیات استعمال کیں جو آئی سی سی کے قوانین کےخلاف ہیں۔
ویوین کنگما نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ منشیات مقابلوں کےدوران استعمال نہیں کی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے دوران ویوین کنگما کا سیمپل لیا گیا تھا ۔