ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں ضلع ساہیوال کے قصبہ کمیروالا کو تحصیل کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد حکومتی رکن اسمبلی محمد ارشد ملک نے ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ضلع ساہیوال کی میونسپل کمیٹی کمیر جو کہ تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے یہاں پر ٹی ایچ کیو لیول کا ہسپتال موجود ہے۔
اس کےعلاوہ یہاں پر زرعی ترقیاتی بنک، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا سینٹر ، دفتر نادرا، گراؤنڈ، گرلز و بوائز ڈگری کالجز اور دیگر عوامی سہولیات موجود ہیں اس کو تحصیل کا درجہ دیا جائے۔