ایران خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے جنگ سے نہیں ڈرتا: ایرانی کمانڈر 

ایران خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے جنگ سے نہیں ڈرتا: ایرانی کمانڈر 
کیپشن: ایران خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے جنگ سے نہیں ڈرتا: ایرانی کمانڈر 

ویب ڈیسک: ایرانی فوج کے نائب کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جنگ سے نہیں ڈرتا۔

بیجنگ میں شیانگ شان فورم سے خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ سیاری نے ہر قسم کے امریکی دباؤ کی مذمت کی اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت نے علاقائی اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو امریکی یک طرفہ تسلط اور ’’جنگل کے قانون‘‘ کی مخالفت کرنی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی مذاکرات کے لیے چین پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News