چلاس, وزیر اعظم کا 200 بستروں کا اسپتال بنانے کا اعلان

چلاس, وزیر اعظم کا 200 بستروں کا اسپتال بنانے کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکومت چلاس کے اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے۔ وزیراعظم نےاعلان کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلاس کے اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور اسپتال بننے کے بعد مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائیں گی. اس کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقے میں 13 کلومیٹر طویل سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا ہے کہ سرنگ کی تعمیر سے ناصرف اس منصوبے کو بے پناہ مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔