ملک بھر میں شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
لاہور: ہزار مہینوں سے بہتر رات شب قدر ملک بھر میں آج17اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ شب قدر کے موقع پر آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں ، مساجد کو برقی قمقوں سے بھی سجا دیا گیا ہے ، مرد حضرات مساجد میں اور خواتین گھروں میں ساری رات عبادت میں گزاریں گے ، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے بھی نوازا جائے گا ، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ، مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی ۔ اس رات لاکھوں مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوں گے ، نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے رہیں گے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں بھی مانگے گے ، 75 سال قبل پاکستان کا قیام بمطابق قمری مہینہ 27 رمضان المباک ( 14 اگست 1947) کو ہی عمل میں آیا تھا ۔ خیال رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جس کو شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔