اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان پرسخت پابندیاں عائد

اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان پرسخت پابندیاں عائد

 (ویب ڈیسک ) اڈیالہ جیل میں کمرہ عدلات کا نقشہ تبدیل  ، کوریج کیلئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ  بھی آویزاں کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا۔ کمرہ عدالت میں شیشوں کی تین دیواریں اور پہلے سے موجود لکڑی کی دیواریں 9 فٹ اونچی کردی گئیں۔ 

میڈیاباکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ آویزاں کر دیا گیا۔ ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا۔

ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔ سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہو گی۔

میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا۔ میڈیا نمائندگان کو 70 سے 80 فٹ کی دوری پر رکھا گیا۔