(ویب ڈیسک ) امریکا-چین تجارتی جنگ کے سبب دنیا بھر میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ۔10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 3401 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3329 ڈالر کا ہوگیا۔