(ویب ڈیسک ) کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے ایک اور حکم نامہ جاری کردیا۔شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی۔ پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی، ہیوی ٹریفک پر شہر میں داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کو سپرہاوے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی۔نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی،ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی ماڑی پور روڈ پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔