کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کی عکاس ہے، وزیراعظم 

کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کی عکاس ہے، وزیراعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کی عکاس ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ  1.2 بلین ڈالر سرپلس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کی عکاس ہے،  الحمدللہ، اس مالی سال کے 9 مہینوں میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 1.85 ارب ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا
 

انہوں نے کہا کہ  حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کا مظہر ہیں، ریکارڈ ترسیلات زر، بڑھتے ہوئے برآمدات اور حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ممکن ہوا۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ  ہم ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے  کوشاں ہیں۔

Watch Live Public News