عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کی اصل وجہ کیا؟ نیاز اللہ نیازی نے بتا دیا

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کی اصل وجہ کیا؟ نیاز اللہ نیازی نے بتا دیا

ویب ڈیسک:  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، اس پر نیاز اللہ نیازی کا اہم بیان آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کی ویڈیو شیئر کی گئی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی سے صحافی  نے سوال کیا کہ کیا پہلے کی طرح بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چھوڑ دیا جائے گا یا وہ جیل میں رہیں گی؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے   نیاز اللہ نیازی نے کہا ‏ہم ایسی ریاست میں رہ رہے ہیں جہاں کوئی قانون نہیں ہے، کوئی آئین نہیں ہے، ہم اس حکومت سے کیا توقع کرسکتے ہیں۔

کوئی ایف آئی آر نہیں، کچھ  بتائے بغیر گرفتار کیا گیا اور اُن لوگوں کو گرفتار کیا گیا جو بانی پی ٹی آئی سے  ملاقات کرنے جارہے تھے، اُن لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان سے ملنے کے کی اجازت دی ۔

  نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا یہاں کو ریاست نہیں، کوئی قانون نہیں، کوئی آئین نہیں ہے، لیکن اس کے برعکس ہم وہ لوگ ہیں جو آئین کا سہارا لیتے ہیں، ہمارا لیڈر آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہا ہے، فارم 47 کی حکومت سن لے ہم اسی آئین پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو باہر نکالنے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News