ویب ڈیسک: علیمہ خان نے راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ دوسری مرتبہ ایسا کررہے ہیں ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا۔
تفصیلات کےمطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے آج ایک بلڈنگ میں بیٹھے تھے پولیس ہمارے پیچھے آئی ہے، پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا، ہم تین بہنیں گھر سے آئی دونوں اپوزیشن لیڈر کو بھی اٹھا لیا۔
ہمیں تو چھوڑیں یہ انسانیت کے ساتھ ایسا کررہے ہیں، آپ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں ہمیں نہیں فکر یہ عدالتوں کی توہین ہورہی ہے، ججز کو فکر کرنی چاہیے ان کا تماشا بنایا جارہا ہے، روز توہین عدالت لگتی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا پیغام جاتا ہے جیل انتظامیہ اس کو کچھ سمجھتی نہیں ہے۔
کوئی ایسے جج آنے چاہیے جو انصاف فراہم کریں، اگر آپ انصاف نہیں دے سکتے تو کیوں بیٹھے ہیں ان کرسیوں پر ؟
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کل آپ کی عدالت میں آئیں گے اور سوال کریں گے کہ آپ پاکستانیوں کو انصاف کیوں نہیں دے سکتے?