پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرنے پر بیان

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرنے پر بیان

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز  کی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا فرنٹ سے ٹیم کو لیڈ کیا اللہ تعالیٰ نے ساتھ دیا اور ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔

  کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ ہو کوشش کریں گیں کہ جیتیں ، ریورس سوئنگ پر بہت کام کیا، باؤلنگ کوچ جنید خان نے بڑی مدد کی، ایسا نہیں ہے کہ صرف اسپینرز وکٹیں لیتے تھے،فاسٹ بولرز بھی وکٹیں لیتے تھے، پہلے ٹیم میں صرف ایک پیسر کھیلتا تھا، اب ٹیم میں 2 فاسٹ بولرز کھیلتے ہیں ۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ میرا اپنا ماننا تھا کہ ٹیم میں 2 فاسٹ باؤلرز کی جگہ ہونی چاہئے،  ڈیانہ بیگ نے بولنگ میں میرا بہت ساتھ دیا، ہیلی میتھیوز کی وکٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں یادگار وکٹ رہی ہے، ورلڈکپ میں وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کردار اداکرنا چاہوں گی۔

ہماری کوشش تھی کہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں اور اسی کےلئے محنت کی ، چاہتے تھے کہ پاکستان میں کوالیفائی راؤنڈ جیت کر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کریں، ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کو بتا سکیں کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم بھی  مضبوط ہے، میری خوش قسمتی تھی کہ دوبار اؤٹ ہوئی اور وہ نوبال تھی، ہمارے ذہن میں تھا کہ ٹیم کا ٹوٹل 200 تک پہنچا دیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی رامین شمیم کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ میچ ٹو میچ تھا ہم نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا، ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ کھیلنا ہے ۔، اس ٹورنامنٹ کو اچھے نتائج پر ختم کریں گیں تاکہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا مورال بڑھے، ہمارا پلان سادہ تھا کہ جو بھی کوچز کہ طرف سے پلان ملے اسے پورا کیا جائے ، ہمارا ٹارگٹ رنز کو روکنا ہوتا تھا پھر وکٹیں خود بخود مل جاتی۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نےتھائی لینڈ کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،ٹیم نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے،اس ایونٹ میں ہم نے کافی مثبت چیزیں حاصل کی ہیں۔

ہمارا کام کھیلنا ہے، جہاں بھی کرکٹ ہو گی وہاں کھیلیں گے، آج کی کنڈیشن مشکل تھی اس لیے تھوڑا سنبھل کر کھیلا،ہم نے تھائی لینڈ کی خلاف میچ اچھے مارجن سے جیتا ہے، آج ہم نے اپنی بینچ سٹرینتھ کو آزمایا ہے۔

محمد وسیم نے کہا لاہور کا موسم گرم ہے، کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، جب جیت مل جائے تو خامیوں کو ڈسکس نہیں کرتے، کوالیفائی کرنا ہمارا ہدف تھا جو حاصل کر لیا ہے،میں نے جب عہدہ سنبھالا تو تب ہی ٹیم نے کوالیفائی کھیلنا تھا، مہم کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے نہیں، ورلڈ کپ کہ تیاری کر رہے تھے۔

مجھے یقین تھا کہ ہم کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کریں گے،پچاس اوورز کا فارمیٹ ہمیں سوٹ کرتا ہے، ہمارا میچ چاہے، سری لنکا، بنگلا دیش، دبئی یا قذافی میں کرا دیں، ہم نے کرکٹ کھیلنی ہے، 

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور   ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن  نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

Watch Live Public News