جنگ بندی کیلئے پاکستان کے مؤثرکردار کو سراہتے ہیں،مسعود پزشکیان

جنگ بندی کیلئے پاکستان کے مؤثرکردار کو سراہتے ہیں،مسعود پزشکیان
کیپشن: جنگ بندی کیلئے پاکستان کے مؤثرکردار کو سراہتے ہیں،مسعود پزشکیان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وعدوں کی خلاف ورزی کے باعث ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں رہا، اور یہ کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکا اس تنازع میں کامیاب ہو کر سامنے نہیں آئے گا، بلکہ اس کشیدگی کے باعث خطے کے ممالک اور پوری دنیا کو سنگین نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی دنیا کا اتحاد ان عزائم کو ناکام بنائے گا۔

صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانا خطے کے ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News