ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ امریکا مسلسل جنگ کے امکان سے خوف زدہ ہے، جبکہ ایران طویل مدت تک جاری رہنے والی جنگ کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل نظام امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور جب تک ایران کے مکمل حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے، آبنائے ہرمز پر اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بحریہ واقعی تباہ ہو چکی ہے تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ہمت کیوں نہیں کر رہا۔