یورپ آبنائےہرمز کو بارودی سرنگوں سےپاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،فرانس

یورپ آبنائےہرمز کو بارودی سرنگوں سےپاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،فرانس
کیپشن: یورپ آبنائےہرمز کو بارودی سرنگوں سےپاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،فرانس

ویب ڈیسک: فرانس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے پاس آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی ممالک، جن میں بیلجیم، نیدرلینڈز اور فرانس شامل ہیں، اس اہم گزرگاہ کو بارودی مواد سے صاف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی مکمل اہلیت موجود ہے، اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانا کوئی غلط عمل نہیں۔ اسی معاملے پر آج پیرس میں مشاورت کی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ سربراہی میں تقریباً چالیس ممالک کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس کا مقصد امریکا کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے قریبی اتحادی آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی آزادی بحال کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کے تقریباً بیس فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے، جو عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

Watch Live Public News