(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی۔امریکاایران جنگ بندی کرانے پروزیراعظم شہباز شریف کاشکریہ اداکرتاہوں.
ترک صدررجب طیب اردوان نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہیئے۔ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کا حل اسلحہ نہیں بلکہ سفارتکاری ہے, کچھ بھی ہو جائے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے.
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ نسل کشی ظاہر کرتی ہے کہ عالمی نظام کسے بچانے کیلئے ہے۔جنگ بندی کے باوجود 754 فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے۔اگر ہم بچوں اور شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے عالمی قوانین کا کوئی فائدہ نہیں ۔