آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی 

آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل10 فیصد سے زائد سستا ہوکر84.46 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔برینٹ خام تیل 9 فیصد سے زائد سستا ہو کر89.58 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔

Watch Live Public News