عاشورہ کے موقع پر خصوصی سیل قائم ، سکیورٹی ہائی الرٹ

عاشورہ کے موقع پر خصوصی سیل قائم ، سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کر لی، خصوصی سیل قائم کر دیا گیا، سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی،وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینےکے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا جائیگا، خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، امن امان کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے دوران کہا کہ عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائےگی، عوام کے جان و مال کا خیال رکھا جائے، سکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی نہ ہونے دی جائے،وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئےتمام تکنیکی اور دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔

Watch Live Public News