گورنرپنجاب کاارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کے چیک کا تحفہ

گورنرپنجاب کاارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کے چیک کا تحفہ
کیپشن: گورنرپنجاب کاارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کے چیک کا تحفہ

ویب ڈیسک:گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گورنر ہاؤس پہنچے، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے قومی ہیرو کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پرگفتگو کرتےاولمپک چیمپئین ارشد ندیم نےکہا پورا پاکستان بہت عزت دے رہا ہے،میں گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھےآج گورنر ہاؤس بلایاگیا،میرے استاد نےمجھ پر بہت محنت کی اور ہم نےجیت حاصل کی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ہم نے ریکارڈ توڑا،انشاللہء آگے بھی اس طرح محنت کرتا رہوں گا،گورنرپنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پنجاب میں اتنی مہمان نوازی کی جارہی ہے۔

گورنز پنجاب سلیم حیدرخان نےکہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں،ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے،ملک کے ہرحصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے،ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔

گورنرپنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک تحفے میں دیا گیا۔

Watch Live Public News